خصوصیات کا عمومی جائزہ
Google ان پٹ ٹولز آپ کی مطلوبہ زبان میں مزید آسانی سے ٹائپ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ ہم فی الحال کئی اقسام کے متن ان پٹ ٹولز فراہم کرتے ہیں:
- IME (ان پٹ میتھڈ ایڈیٹرز) ایک تبدیلی انجن کا استعمال کر کے آپ کے کی اسٹروکس کو کسی دوسری زبان کے مماثل کرتا ہے۔
- نقل حرفی ایک زبان میں موجود متن کی آوازوں/صوتیات کو ایسی دوسری زبان میں تبدیل کردیتی ہے جو آوازوں سے بہترین طور پر مماثل ہوتی ہے۔ مثلاً، نقل حرفی "نمستے" کو ہندی میں "नमस्ते" میں تبدیل کر دیتی ہے۔
- مجازی کی بورڈ آپ کی اسکرین پر ایک ایسا کی بورڈ ڈسپلے کرتا ہے جو آپ کے اصل کی بورڈ پر موجود بٹنوں کی طرح ہوتا ہے۔ آپ آن-اسکرین کی بورڈ لے آؤٹ کی بنیاد پر کسی دوسری زبان میں براہ راست ٹائپ کر سکتے ہیں۔
- ہینڈ رائٹنگ آپ کو اپنی انگلیوں سے حروف کا خاکہ بنا کر متن ٹائپ کرنے دیتا ہے۔ ہینڈ رائٹنگ فی الحال صرف Google ان پٹ ٹولز Chrome ایکسٹینشن میں دستیاب ہے۔
Google اکاؤنٹ کی ترتیبات میں ان پٹ ٹولز کو ترتیب دینے کا طریقہ جانیں۔
Google پروڈکٹس، بشمول Gmail, Drive, تلاش, Translate, Chrome, اور ChromeOS، میں ان پٹ ٹولز استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔
اسے آزمانے کیلئے بس ہمارے ڈیمو صفحہ پر جائیں۔