نقل حرفی
نقل حرفی 20 سے زیادہ زبانوں کا تعاون کرتی ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ نقل حرفی کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے مندرجہ ذیل ویڈیو چیک کریں۔ نیز اسے آن لائن آزمائیں۔
نقل حرفی سے مراد صوتی یکسانیت کی بنیاد پر لکھنے کے ایک نظام سے دوسرے نظام میں میپنگ کا طریقہ ہے۔ اس ٹول سے آپ لاطینی حروف (جیسے a، b، c وغیرہ) میں ٹائپ کرتے ہیں، جو ٹارگٹ زبان میں ملتے جلتے تلفظ والے حروف میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ مثلا ہندی نقل حرفی میں آپ "नमस्ते" پانے کیلئے، جس کی آواز "namaste" جیسی ہوتی ہے، "namaste" ٹائپ کرسکتے ہیں۔ آپ کے منتخب کرنے کے واسطے امیدوار نقول حرفی کی ایک فہرست ظاہر ہو سکتی ہے۔ نوٹ کرلیں کہ "نقل حرفی" "ترجمہ" سے مختلف ہے: تبدیلی تلفظ کی بنیاد پر ہوتی ہے نہ کہ معنی کی بنیاد پر۔
نقل حرفی مبہم صوتی میپنگ کا تعاون کرتی ہے۔ آپ بس لاطینی حروف میں تلفظ کے اپنے بہترین اندازے کے مطابق ٹائپ کریں گے اور نقل حرفی بہترین تجاویز سے اس کا جوڑا ملائے گی۔ مثلاً، "namaste" اور "nemaste" دونوں ہی امیدوار کے بطور "नमस्ते" میں تبدیل ہوں گے۔
نقل حرفی کا استعمال کرنے کیلئے، پہلا مرحلہ ان پٹ ٹولز کو فعال کرنا ہے۔ تلاش, Gmail, Google Drive, Youtube, Translate, Chrome اور Chrome OS میں ان پٹ ٹولز فعال کرنے کیلئے ہدایات کی پیروی کریں۔
نقل حرفی کی نمائندگی زبان کے کسی حرف، جیسے سے کی جاتی ہے۔ موجودہ نقل حرفی پر آن/آف ٹوگل کرنے کیلئے آئیکن پر کلک کرنا یا کوئی دوسرا ان پٹ ٹول منتخب کرنے کیلئے اس کے آگے والے تیر کے نشان پر کلک کرنا۔ جب نقل حرفی کو آن پر ٹوگل کیا جاتا ہے تو بٹن مزید گہرا خاکستری ہو جاتا ہے۔
نقل حرفی کو استعمال کرتے وقت لفظ کو صوتی لحاظ سے لاطینی حروف میں ٹائپ کریں۔ جیسے جیسے آپ ٹائپ کریں گے آپ صوتی ہجے سے مماثلت رکھنے والے امیدوار الفاظ کی ایک فہرست دیکھیں گے۔ درج ذیل میں سے کوئی بھی کارروائی کر کے آپ فہرست سے ایک لفظ منتخب کر سکتے ہیں:
- پہلا امیدوار منتخب کرنے کیلئے SPACE یا ENTER کو دبائیں،
- ایک لفظ پر کلک کریں،
- لفظ کے آگے لکھا عدد درج کریں،
- UP/DOWN تیر کے نشان والے بٹنوں کی مدد سے کسی صفحہ میں امیدواروں کی فہرست نیویگیٹ کریں۔ PAGEUP/PAGEDOWN بٹنوں کی مدد سے صفحات کو پلٹیں۔ نمایاں کردہ لفظ منتخب کرنے کیلئے اسپیس یا انٹر دبائیں