Google اکاؤنٹ کی ترتیبات
آپ اپنی Google اکاؤنٹ کی ترتیبات میں ان پٹ ٹولز منتخب کر سکتے ہیں یا ان کی ترتیبات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ آپ کی ترتیب سبھی Google پروڈکٹس پر لاگو ہوگی۔
Google اکاؤنٹ کی ترتیبات میں ان پٹ ٹولز میں ترمیم کرنے کیلئے ان اقدامات پر عمل کریں:
- "زبان" ← "ان پٹ ٹولز" ← "ترمیم کریں" پر جائیں۔
- ظاہر ہونے والے "ان پٹ ٹولز کی ترتیبات" کے ڈائلاگ میں وہ ان پٹ ٹول منتخب کریں جسے آپ
استعمال کرنا چاہیں گے۔
- نقل حرفیوں اور IMEs کی نمائندگی زبان کے کسی حرف کے ذریعے کی جاتی ہے، جیسے کہ مراٹھی نقل حرفی کیلئے اور چینی Pinyin IME کیلئے۔
- مجازی کی بورڈز کی ایک کی بورڈ آئیکن کے ذریعے نمائندگی کی جاتی ہے۔
- ہینڈ رائٹنگ IMEs کی ایک قلم آئیکن کے ذریعے نمائندگی کی جاتی ہے۔
- اپنی ترتیبات میں ترمیم کریں اور "محفوظ کریں" پر کلک کریں۔
فی الحال ہم تین ترتیبات فراہم کرتے ہیں:
- آن اسکرین کی بورڈ دکھائیں/چھپائیں۔
- اسٹیٹس بار دکھائیں/چھپائیں چینی کیلئے یہ ترتیبات Pinyin, Wubi, Cangjie, Zhuyin, Cantonese IMEs پر ہر جگہ لاگو ہوں گی۔
- صارف کی لغت کو مطابقت پذیر بنائیں/نہ بنائیں۔ آپ کی صارف لغت ان الفاظ کو جنہیں آپ نے ہمارے ٹولز کا استعمال کر کے حال ہی میں درج کیا ہے اسٹور کرتی ہے اور مستقبل کی تبدیلیوں کیلئے ہماری درستگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ جب آپ مطابقت پذیری فعال کر رہے ہوں گے تو آپ سبھی Google پروڈکٹس (جیسے کہ Android, Gmail اور Drive) پر اپنی لغت کو مطابقت پذیر بنائیں گے۔ فی الحال، صارف لغت کو صرف چینی Pinyin IME کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔