مجازی کی بورڈ
مجازی کی بورڈ، یا "آن اسکرین" کی بورڈ، ایک آسان اور ہم آہنگ انداز میں آپ کو براہ راست اپنی مقامی زبان کے اسکرپٹ میں ٹائپ کرنے دیتا ہیں، چاہے آپ جہاں بھی ہوں یا جو بھی کمپیوٹر استعمال کر رہے ہوں۔ مجازی کی بورڈز کے کچھ عام استعمالات میں شامل ہیں:
- کسی شخص کو غیر ملکی کی بورڈز پر خود اپنی زبان میں ٹائپ کرنے کی اجازت دینا - جیسے بیرون ملک سفر کرتے وقت یا دوسرے ملک میں رہائش کے دوران،
- آن اسکرین کلکس کے ذریعے ٹائپ کرنے کی اجازت دے کر مزید قابل رسائی ٹائپنگ کے تجربے کا اہل بنانا،
- مختلف حرفی مجموعوں اور/یا حروف تہجی کے درمیان سوئچ کرنے کیلئے ایک تیز، آسان طریقہ فراہم کرنا۔
مجازی کی بورڈ 70 سے زیادہ زبانوں کیلئے 100 سے زائد کی بورڈز پر محیط ہے۔ مجازی کی بورڈ کا طریقۂ استعمال جاننے کیلئے یہ ٹیوٹوریل ویڈیو چیک کریں۔ نیز اسے آن لائن آزمائیں۔
ایک مجازی کی بورڈ استعمال کرنے کیلئے پہلا مرحلہ ان پٹ ٹولز کو فعال کرنا ہے۔ تلاش, Gmail, Google Drive, Youtube, Translate, Chrome اور Chrome OS میں ان پٹ ٹولز فعال کرنے کیلئے ہدایات کی پیروی کریں۔
مجازی کی بورڈز کی نمائندگی ایک کی بورڈ آئیکن کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ موجودہ IME پر آن/آف ٹوگل کرنے کیلئے آئیکن پر کلک کرنا یا کوئی دوسرا ان پٹ ٹول منتخب کرنے کیلئے اس کے آگے والے تیر کے نشان پر کلک کرنا۔ جب کوئی مجازی کی بورڈ فعال کیا جاتا ہے تو بٹن زیادہ گہرا خاکستری ہوجاتا ہے۔
اپنے خود کے کی بورڈ پر ایسے ٹائپ کر کے جیسے کہ یہ مجازی کی بورڈ ہو، یا مجازی کی بورڈ کی کلیدوں پر براہ راست اپنے ماؤس سے کلک کر کے مجازی کی بورڈ کا استعمال کریں۔
آن اسکرین کی بورڈ کو چھوٹا کرنے کیلئے آن اسکرین کی بورڈ کے اوپر دائیں جانب موجود تیر کے نشان پر کلک کریں۔